ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منی پور کے وزیر اعلیٰ کو دھمکی دینے والا گرفتار

منی پور کے وزیر اعلیٰ کو دھمکی دینے والا گرفتار

Thu, 30 Aug 2018 11:25:41    S.O. News Service

نئی دہلی ،30؍اگست(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) دہلی پولس کی اسپیشل سیل نے منی پور کے وزیر اعلیٰ اور وہاں کے دیگر وزراء کو دھمکی دینے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

ملزم کی شناخت اونام ایبوچبا سنگھ عرف کھوئی رنگبا (45) کے طور پر ہوئی ہے۔ ابتدائی جانچ میں پتہ چلا ہے کہ ملزم دہشت گرد تنظیم سے منسلک تھا۔

پولس ذرائع کے مطابق اسپیشل سیل کی ٹیم کو ایک خفیہ اطلاع ملی تھی کہ منی پور کے وزیر اعلیٰ اور وہاں کے دیگر وزراء کو دھمکی دینے والا ملزم کوٹلہ مبارکپور میں اپنے کسی ساتھی سے ملنے کے لئے آنے والا ہے۔

پولس ٹیم نے معلومات کی تصدیق کر مذکورہ مقام پر ٹریپ لگا کرملزم کو دبوچ لیا۔ ذرائع کی مانیں توملزم دہلی میں کسی بڑی واردات کو انجام دینے کی کوشش میں تھا۔ فی الحال اسپیشل سیل ملزم سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔


Share: